کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزمندی رہی،انڈیکس میں335 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ۔سرمایہ کاروں کو11 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 46.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں335 پوائنٹس کی کمی سے 85250 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 180پوائنٹس کم ہوکر 26803پوائنٹس پر آگیا ،آل شیئرز انڈیکس54944پوائنٹس سے کم ہو کر5497پوائنٹس پربند ہوا۔