بینکوں کو 4093 ارب روپے  فراہم کر دیئے: اسٹیٹ بینک

Oct 19, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 4093 ارب روپے فراہم کر دیئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایتی بینکوں کو 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 4041 ارب روپے دیئے ہیں، یہ 7 دن کی فنڈنگ 17.56فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی ہے۔روایتی بینکوں کو 28 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 26 ارب روپے دیے گئے ہیں، یہ 28 دن کی فنڈنگ 17.59 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی۔  اسلامی بینکوں کو 25 ارب روپے 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں دیئے ہیں، اسلامی بینکوں کو 7 دن کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ منافع پر کی ہے۔اسلامی بینکوں نے 28 روز کی فنڈنگ کیلئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔

مزیدخبریں