گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے احتجاج کوروکنے کے لیے قانون نافذکرنے والے اداروں نے جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھ کر راستے بند کردئیے۔راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری ہائی الرٹ تھی۔جی ٹی روڈ پر قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئی تھیں۔صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے علاوہ طلباء کے احتجاج کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی۔مگر پی ٹی آئی کی کوئی مقامی قیادت یا کوئی کارکن احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نظر نہیں آیا۔
گوجرانوالہ:احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرزسے مختلف شاہراہیں بند
Oct 19, 2024