کامونکی:گھریلو ناچاقی کے واقعات میں 3خواتین پر تشدد

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی کے واقعات میں تین خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایمن آباد کی ارشاد بی بی کو اْسکے خاوند عابد علی نے گھریلو ناچاقی پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظہیر عباس نے اپنی اہلیہ ثمرین بی بی کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔نواحی گاؤں اگو بھنڈر کی سمیرہ بی بی کو اْسکے خاوند نے اخلاق مسیح نے تلخ کلامی ہونے کے باعث طیش میں آکر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن