گوجرانوالہ:جامعہ تلاشی خرد برد کرنیوالے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ

Oct 19, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شہری کی جامعہ تلاشی خرد برد کرنیوالے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج۔حوالات میں بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی احسان اللہ نے شہری کی جامہ تلاشی خرد برد اور اختیارات سے تجاوز کی۔جامعہ تلاشی خرد برد کرنے کی شکایت پر سی پی او نے واقع کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیا۔انکوائری رپورٹ میں الزام سچ ثابت ہوا اور اے ایس آئی احسان اللہ قصور وار پایا گیا۔سی پی او نے اے ایس آئی احسان اللہ کو تھانہ باغبانپورہ کی حوالات میں بند کرواکر اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا۔

مزیدخبریں