ایمن آباد(نامہ نگار )میرین ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈاکو ؤں نے گاڑی روک کر منڈی جانے والے دکانداروں سے ہزاروں کی نقدی چھین لی۔ تفصیل کے مطابق حسب معمول ایمن آباد کے دکاندارو گوراجونالہ منڈی سے سودا سلف خردینے جارہے تھے کہ راستہ میں تقریبا چھ بجے میرین ہوٹل کے قریب دو ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر اس سے اور دیگر مسافروں سے ایک لاکھ نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔