کامونکی:ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی موبائل و زیورات سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں لاکھوں روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات تولیکی روڈ کا محنت کش علی رضا گھر میں داخل ہورہاتھا کہ دو ڈاکو بھی ساتھ ہی  اندر گھس آئے،علی رضا اوراْسکے اہلخانہ کو یرغمال بناکر پچاس ہزارروپے اورتین تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔ڈیرہ ورکاں کے اعظم کے گھر رات کو چھت کے راستے دو ڈاکو داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر چالیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ایمن آباد کاموٹر سائیکل سوار شہریار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے جی ٹی روڈ پر یوٹرن لے رہا تھا کہ تین ڈاکو اْس سے چالیس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔موڑ ایمن آباد کے قریب چار ڈاکوؤں نے جاوید سے پچاس ہزارروپے لوٹ لئے۔دیوان روڈ پر دو ڈاکو کوٹ عبدالمالک کے غلام احسن سے چودہ ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔جبکہ موضع پورنپور کے قریب دو ڈاکو ایمن آباد کے زمیندار نواز سے ساڑھے چھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے عاطف سے تین ڈاکو بیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن