گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں کھلی کچہریاں منعقد ہوئی۔ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔کھلی کچہری کا انعقاد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اور سائلین کی بروقت داد رسی تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقراء مبین گوندل ،صدرڈاکٹر حلیمہ منیر،کامونکی ماہم واحد،نوشہرہ ورکاں نوید حیدر،وزیر آباد رب نواز چدھڑ )کے زیرنگرانی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسران وعملہ سمیت ریونیو فیلڈ سٹاف اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے اندراج مقدمہ، صفائی ستھرائی،نکاسی آب ،میرٹ پر تفتیش، متفرق درخواستوں، فرد اجراء ، ڈومیسائل، گرداوری، متفرق درخواستوں،نشاندھی، کرپشن کی شکایات سمیت دیگرسروسزکے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔