حافظ آباد:چور شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر گئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جلالپور روڈ سے چوردیہاتی کا موٹر سائیکل چرالے گئے۔ پرویز مسیح سکنہ کوٹ مبارک ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے زینب میرج ہال میں آیا موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندرچلا گیا ۔ واپس آنے پر اسکی موٹر سائیکل غائب تھی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر بھر سے اب تک سینکڑوں شہریوںکی موٹرسائیکل چرائی جاچکی ہیں لیکن سٹی پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میںمکمل ناکام نظر آتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن