نوشہرہ ورکاں:ہارو یسٹر مشین پر بیٹھا مزدور بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)ہارو یسٹر مشین پر بیٹھا مزدور بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق،بتایاگیا ہے کہ موضع سادو پگالہ کارہائشی محمد بوٹا کا جواں سالہ بیٹا محمد زبیر ہارویسٹر مشین پر پر کام کرتا تھا گذشتہ رات کام سے واپسی پر دھوندیانوالہ کے قریب مشین کے اوپر بیٹھازبیربجلی کی ہائی ٹرانسمیشن الیون کے وی تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا ورثاء نے کسی قانونی کارروائی سے انکار کردیا متوفی ایک سالہ بیٹی کاباپ تھا۔

ای پیپر دی نیشن