حافظ آباد:شہر بھرمیں ناقص،مضر صحت دودھ دہی کی فروخت عروج پر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاغذی کارروائیوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو خاک میں ملادیا۔ شہر بھرمیں ناقص اورمضر صحت دودہ دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں شہر میںدائیں بائیں فرضی کارروائیاں کرکے شہریوںکی آنکھوں خاک دھولنے لگیں۔جبکہ شہری شہر بھر میںناقص مضر صحت اور کیمکل شدہ دودہ کی سرعام فروخت سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ اسوقت علی پورروڈنزد نواب کالونی ، شاہراہ فاروق اعظم روڈ، گوجرانوالہ روڈ، راجہ چوک ، کسوکی روڈاور جلالپور روڈ کے علاوہ تمام گلی محلوں میں ناقص اور مضر صحت دودہ اور دہی کی سرعام فروخت کی جارہی ہے لیکن فوڈاتھارٹی نے چپ سادہ رکھی ہے۔ متعددحلقوںنے الزام عائد کیا کہ فوڈ اتھارٹی کے کارندے شہر بھر سے دکانداروں ، گوالوںاوربیکری مالکان سے اپنی منتھلی باقاعدگی سے وصول کرنے کی وجہ سے یہاںپر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔جس سے شہریوںمیں غم وغصہ کی لہرسرایت کرتی چلی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن