گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)افواہیں پھیلا کر معاشرہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا قبیح فعل ہے۔افواہیں پھیلانا اخلاقاََ ، شرعاََ،قانوناََ جرم ہے۔ قرآن و سنت میں اسکے واضح احکامات موجود ہیں ارشاد ربانی یے اے ایمان والو جب کوئی گنہگار خبر لائے تو پہلے تحقیق کر لیا کرو۔فرمان نبوی ہے آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات بلا تحقیق بیان کر دے۔مسلمان نہ دھوکہ دیتا ہے نہ دھوکہ کھاتا ہے۔موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ اور دھوکہ قادیانیت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر وسطی ہنجاب علامہ طاہر رضا قادری نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔