گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر،چیئرمین تعلیمی بورڈ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ہذا کے مختلف امور زیر بحث آئے اور بورڈ قوانین کے مطابق فیصلے کئے گئے۔منعقدہ میٹنگ میں جملہ ممبر بورڈز جس میں 6 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی) فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔