ایمن آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) گرو گرین نیٹ ورک نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے پاکستان میں فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور بینک سے اپیل کی ہے وہ اپنی سرمایہ کاری کو ملک کی ماحولیاتی حد بندیوں کے مطابق بنائے۔ یہ مطالبہ الرحمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام میں عوامی فورم میں کیا گیا جو انڈس کنسورشیم کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔عوامی فورم میں جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ (جے پی سی ایل) پلانٹ کے ماحولیات پر منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے اے ڈی بی کو ماحولیاتی نقصانات کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین میں رانا مقصود احمد سابقہ ڈپٹی مئیر گوجرانوالہ ، گفٹ یونیورسٹی سے پروفیسر علی اعوان، مرزا اشتیاق احمد صدر پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی محمد اسرائیل ایڈووکیٹ، راشد بشیر چٹھہ ، سکالر آغا سہیل ، میاں فاروق عارف ، چوہدری شاہد، فیصل ستار مغل ایگزیکٹیو ممبر چیمبر اور دیگر شرکاء میں سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوان شامل تھے۔
گرو گرین نیٹ ورک کاایشیائی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
Oct 19, 2024