کاروباری شخصیات کی ایف بی آرکے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائیگا:عاصم افتخار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف کمشنران لینڈ ریونیوعاصم افتخار نے بزنس کمیونٹی کو ٹیکس کے متعلق تحفظات فوری دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کاروباری شخص کوFBRکے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات ہے تو مجھے اورمیری ٹیم کے علم لائیں شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ معمولی غلطیوں کو نظر انداز کیا جائے گا لیکن ٹیکس نہ جمع کروانے والوں سے ضرور پوچھا جائیگا۔ٹیکس گزار اس ملک اور معیشت کو چلا رہے ہیں اس سے قطعاً انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ٹیکس گزاروں کو جتنی سہولیات دی جائیں گی ملکی معیشت کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت آپ کیلئے کھلے ہیں۔میں اور میرا ہر اہلکار آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن