شکیب الحسن کا یوٹرن ‘ بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ

Oct 19, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا۔سکیورٹی خدشات کے باعث شکیب الحسن نے بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈھاکہ میں شیر بنگلہ سٹیڈیم کے باہر شکیب الحسن کے خلاف مظاہرہ ہوا ہوا تھا، مظاہروں کے وقت سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔شکیب الحسن نے کہا کہ میں نے واپس بنگلہ دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

مزیدخبریں