لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کیلئے پچ کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آخری میچ کیلئے پنڈی سٹیڈیم میں پچ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں۔ سلیکٹر عاقب جاوید پنڈی ٹیسٹ کی پچ پربھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کو خصوصی ہدایات دے دی ہیں۔ پنڈی میں بھی ملتان ٹیسٹ کی طرح سپن وکٹ تیارکرنے کی کوشش کی جائیگی اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے روایت سے ہٹ کر پچ بنانے کی کوشش کی جائیگی، پچ کو ہرممکن ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جائیگی جبکہ سکوائر کو بھی ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سلیکٹر عاقب جاوید پچ کی تیاری دیکھنے کیلئے راولپنڈی بھی جائیں گے۔