اسد زمان، ابو بکر، حیدر‘سلار ایچی سن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

Oct 19, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسد زمان، ابو بکر طلحہ، حیدر علی رضوان اور محمد سلار نے ایچی سن کالج مال روڈ، لاہور میں جاری ایچی سن کالج جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے لڑکوں کے انڈر 18 سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔لڑکوں کے انڈر 18 کوارٹر فائنل میں اسد زمان نے یافاط ندیم کو 7-5، 6-2 سے شکست دی۔ محمد سلار نے نبیل قیوم کو 6-3، 6-2 سے زیر کیا۔ حیدر علی رضوان نے عامر مزاری کو 6-2، 6-0 سے شکست دی، اور ابو بکر طلحہ نے حسنین علی رضوان کو 6-2، 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔لڑکوں کے انڈر 18 ڈبلز کوارٹر فائنل میں حیدر علی رضوان اور ابو بکر طلحہ نے اسد زمان اور محمد سلار کو 6-2، 6-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ محمد یحییٰ اور نبیل قیوم نے حسن عثمانی اور ایم ریان خان کو 6-4، 0-6، 10-2 سے شکست دی۔ ڈبلز مقابلوں میں، عامر مزاری اور حمزہ علی رضوان نے انعام قادر اور عبدالباسط کو 6-3، 6-1 سے ہرایا، جبکہ کاشان طارق اور یافاط ندیم نے عبداللہ یوسف اور حمزہ احمد کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔لڑکوں کے انڈر 14 کوارٹر فائنل میں حسن عثمانی نے سید مہاد شہزاد کو 4-1، 4-1 سے شکست دی جبکہ روحاب فیصل نے رزیک سلطان کو 4-2، 4-2 سے ہرایا۔ عبد الرحمن نے ایم جنید کو 4-2، 4-0 سے زیر کیا، اور عمر جواد نے رشید علی بچانی کو 4-1، 4-0 سے ہرایا۔لڑکوں کے انڈر 12 کوارٹر فائنل میں رشید علی بچانی نے اوہد مصطفیٰ کو 4-0، 0-4، 4-0 سے شکست دی۔ ایم جنید نے محمد ایان کو 4-2، 4-1 سے ہرایا۔

مزیدخبریں