انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے : ساجد خان  

Oct 19, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ساجد خان نے کہا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے،ہمیشہ اپنی کارکردگی پر فوکس رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا انگلینڈ کیخلاف جیت پر پوری ٹیم بے حد خوش ہے، انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔راولپنڈی میں ٹرن وکٹ ہوگی یا نہیں یہ مجھے نہیں معلوم یہ گراؤنڈ مین کا کام ہے۔ عامر جمال فٹ ہیں کریمپس کسی کو بھی پڑ سکتے ہیں۔وکٹ لینے پر منفرد جشن کے سٹائل سے متعلق کہا کہ میرا سٹائل نیچرل ہے سکول کالج کے ٹائم سے یہی سٹائل ہے۔پچھلی کئی سیریز ہم ہار رہے تھے یا برابر کھیل رہے تھے، ایسے میں اس جیت سے خوشی ملی ہے۔نعمان علی پوری ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، نعمان علی سے مجھے بہت مدد ملی۔ ہمارا پلان تھا کہ جو روٹ کی وکٹ مل گئی تو ہم مزید دباؤ ڈالیں گے اور پھر ہم نے اپنے پلان کے مطابق انگلش ٹیم پر پریشر ڈالا جس کا فائدہ ہوا۔نعمان علی کیساتھ جوڑی کامیاب رہی ‘اچھے دوست ہیں ‘ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں