یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

Oct 19, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو مینز چیمپین شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی ۔لاہور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سولہ یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سبقت حاصل کرنے کیلئے خوب جوہر دکھائے۔یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں نے میدان مار کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔یونیورسٹی آف لاہور نے دوسری جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں