ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزلینڈ ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 9وکٹوں پر 128رنز بنائے ۔ جارجیا پلمر نے 33رنز بنائے ۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم 8وکٹوں پر 120رنز بناسکی ۔ڈینڈرا ڈوٹن نے 33رنز بنائے ۔میچ کی بہترین کھلاڑی ایڈن کارسن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میگا ایونٹ کا فائنل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائیگا۔ میچ شام سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔  

ای پیپر دی نیشن