چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں: رچرڈ گولڈ 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔رچرڈ گولڈ شاہ رکن عالم کے مزار گئے، رچرڈ گولڈ کے ساتھ سی او او پی سی بی سلمان نصیر موجود تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ہمارا بہت خیال رکھا گیا، جس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی یہاں آئے ہوئے انگلینڈ کے کرکٹ فینز بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔ ملتان کے مزار سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا تجربہ رہا۔

ای پیپر دی نیشن