لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 سانحہ کارساز پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔دہشتگردوںنے پر جوش قافلے کو نشانہ بنایا، بینظیر بھٹو سمیت180 سے زائد جیالے شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اور انکی قربانی ہمارئے عزم کو اور مضبوط کرتی ہے۔مخدوم سید احمد محمودنے کہا کہ ہم آج بھی بینظیر بھٹو شہید کے اس وعدے کو یاد کرتے ہیں جو انہوں نے جمہوریت کی بحالی اور عوام کی فلاح کے لیے کیا تھا ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت انصاف اور عوامی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔
سانحہ کارساز ملکی تاریخ کا سیاہ باب، فراموش نہیں کر سکتے:مخدوم احمد محمود
Oct 19, 2024