ایس سی او کانفرنس کا خیرمقدم کیا،آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں:لیاقت بلوچ

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حماس کے نومنتخب سربراہ یحییٰ السنوار کو شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ غزہ فلسطین، لبنان، شام و ایران میں ہونے والی شہادتیں مجاہدین کا حوصلہ نہیں توڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد  میںحکومت اپنی حکمت عملی سے سماج کو تشدد، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا شکار کررہی ہے۔حکومت طلبہ کے احتجاج کو سنجیدہ لیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر جماعت اسلامی دارالسلام کالونی اٹک میں پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا  حکومت اور اتحادی مذاکرات میں اپوزیشن کو شامل کر کے مرضی کا آئینی ترمیمی پیکج لانا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ایسی آئینی ترامیم کو مسترد کرتی ہے۔حکومت عوام کو بجلی بلوں اور مہنگائی میں ریلیف دے ورنہ جماعت اسلامی ملک میں عوامی ریفرنڈم کرائے گی اور پھر عوام ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کاہم نے خیر مقدم کیا، اب عملدرآمد کیلئے کمر کسنے کی ضرورت ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا بھارت کیساتھ تعلقات بحالی کی باتیں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ وزیراعظم پاکستان کشمیر پر بھی قومی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔انہوں نے کہا  لاہور کے نجی کالج واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بتایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن