لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تمام ضلعی انتظامیہ کو صفائی کے آئوٹ سورسنگ ماڈل کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ نئے نظام کی کامیابی کیلئے شہریوں کی اس میں زیادہ سے زیادہ شمولیت ضروری ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیساتھ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا وزیراعلی مریم نواز شریف اگلے ماہ آئوٹ سورسنگ ماڈل کا افتتاح کریں گی‘صفائی سے متعلق مقرر کردہ اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر بلدیات نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے بعد نجی کنٹریکٹرز کو ذمہ داری دینے سے پہلے ہر تحصیل میں زیرو ویسٹ کا کام مکمل ہونا چاہیے۔
ستھرا پنجاب پروگرام ‘ مقررہ صفائی اہداف پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیربلدیات
Oct 19, 2024