ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مستند ڈیٹا کی دستیابی نہایت ضروری:خواجہ سلمان رفیق 

Oct 19, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 13 واں اہم اجلاس ہوا۔راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانولہ، اٹک اور لاہور میں ڈینگی کیسز اور کیس رسپانس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مستند ڈیٹا کی دستیابی نہایت ضروری ہے۔ اگلے ایک ماہ کا ایکشن پلان تیار کر لیاہے۔ بہتر سرویلنس کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بہتر ہے جبکہ راولپنڈی میں انتظامیہ کی محنت کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے ہدایت کی اور  صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں