لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ارفع ٹاور لاہور میں صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے 100 سے زائد نمائندوں اور ٹھیکیداروں کیلئے 'ستھرا پنجاب پرفارمنس ایویلیوایشن ڈیش بورڈ' کے بارے میں جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے شرکاء کو ایپ میں استعمال ماڈیولز اور ڈیش بورڈ ورکنگ پربریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کس طرح ڈیش بورڈ صفائی کی سرگرمیوں کو ٹریک کرتے شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا یہ ڈیش بورڈ صوبے بھر میں ویسٹ مینجمنٹ کے معاملات میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے وضع کیا گیا ہے۔