لاہور( ) عقیدہء ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ جاری رہے گا۔ قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے اور ملکی قوانین کو چیلنج کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ نے لاہور کی مختلف مساجد میں چناب نگر سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے تحفظ ختم نبوت کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا،ختم نبوت قوانین کی حفاظت ہم کرینگے۔