سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول وبتول کانفرنس آج ،تیاریاں مکمل 

Oct 19, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناموس رسولؐ کے تحفظ ‘کفار ومشرکین کی ناپاک جسارتوں کے خلاف اور فلسطین ولبنان سے اظہاریکجہتی کیلئے مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول وبتول کانفرنس آج  بعد نماز مغرب کاظمیاں شریف کالا شاہ کاکو ہوگی۔ سکیورٹی پلان مکمل،ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے۔اندرون ملک اور بیرو ن ملک سے علماء کرام ومشائخ عظام جن میں دیوان سید آل حبیب علی خان اجمیری ‘ دیوان احمد مسعود چشتی پاکپتن شریف‘پیر سید حبیب عرفانی سندر شریف‘سید شمس الدین گیلانی گولڑہ شریف سمیت ایک سو سے زائدسجاد نشین کے علاوہ دو سو سے زائد مفتیان کرام اور دینی مدارس کے سربراہان شرکت کریں گے۔ عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت کا خصوصی خطاب ہوگا ‘میڈیا سیکرٹری سید احسان گیلانی کے مطابق کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزیدخبریں