لاہور(خصوصی نامہ نگار) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے لبنان کے جنگ زدہ علاقوں میں لاکھوں پاؤنڈ سے امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی۔ چیئرمین عبدالرزاق ساجدنے امدادی مشن کے ہمراہ بیروت پہنچنے جہاں انہوں نے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا بے گھر لبنانی اور فلسطینی بہن بھائیوں میں خیمے،بستر، گرم کپڑے،ادویات، کھانے پینے کاسامان اور بنیادی اشیا تقسیم کیں۔المشن نے بیروت سے باہر جنوب میں واقع شہر صیدا (Sidon) کا دورہ بھی کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔ ’’ٹرسٹ‘‘ کو بتایا گیا بے گھر لوگوں کو ادویات، پانی،خوراک کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے مہاجر کیمپوں کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ضرورتمند افراد کے علاج کا بندوبست جلدکیا جائیگا۔