بی او پی اور نادرا کے درمیان ای پیمنٹ گیٹ وے ‘ ایکوائرنگ ایگریمنٹ کا معاہدہ 

Oct 19, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے بینک آف پنجاب اور نادرا کے درمیان ای پیمنٹ گیٹ وے اور ایکوائرنگ ایگریمنٹ کا باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ۔معاہدے پر نادرا کی جانب سے چیف پراجیکٹس آفیسر رحمان قمر اور بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفیل دائود نے دونوں اداروں کے اہم عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔تقریب میں چیئرمین نادرا نے خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے اس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے رقم کی آن لائن ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنایا جائے گا۔بی او پی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے آگاہ کیا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل بینکاری کو مزید وسعت دینے کے خواب کی تکمیل میں ایک اہم قدم ہے   آن لائن ادائیگیوں کو محفوظ اور بروقت ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں