لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے جیلانی باغ میں واقع یوگا سنٹر میں باڈی بیلنسنگ اور سٹریچنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ اس سیشن میں مرد شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان نے بتایا کہ یوگا تنائو اور اضطراب کو کم کرنے، نیند کو بہتر بنانے اور جسمانی توانائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ بعدازاں شرکاء کو ذہنی تندرستی کے حوالے سے آگاہی لیکچر بھی دیا گیا۔ شرکاء نے مستقبل میں بھی معلوماتی یوگا سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ ترجمان کے مطابق یوگا سنٹر میں روزانہ صبح آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک یوگا کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔