لاہور (نیوز رپورٹر)واپڈا اپنے ملازمین کے بچوں کی تعلیمی سہولت اور ملازمین میں علم وہنر کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کر رہا۔ بختیار میموریل کمپیوٹر فری ایجوکیشن سنٹر کے زیراہتمام واپڈا محکمہ بجلی کے ملازمین کے بچوں کوچھ ماہ کے کمپیوٹر کورس کی سہولت مہیا کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اعظم جوئیہ جنرل منیجر سی اینڈ ایم واپڈانے بختیار لیبرہال لاہو رمیں 6ماہ کورس میں کامیاب بچے اور بچیوں سے خطاب کرتے کیا۔ خورشیداحمد بزرگ مزدور رہنما نے ادارہ واپڈا کے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے طلبہ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ تعلیم کیساتھ ساتھ زندگی میں اعلیٰ کردار، قومی خدمت میں کوئی کسر نہ رکھیں۔
واپڈا ملازمین کے بچوں کیلئے کمپیوٹر کورسز قابل قدر اقدام:محمداعظم جوئیہ
Oct 19, 2024