نارنگ : 3 بچوں نے چوہے ماردوا کھالی ‘دو جاں بحق‘ایک کی حالت نازک

Oct 19, 2024

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) محنت کش کے 2 کمسن بیٹے مبینہ چوہے مار دوا کھانے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ سالہ بیٹی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل بتایاجاتا ہے کہ نواحی گاؤں نور پور کے رہائشی محنت کش محمد افضال کے تین کمسن بچوں نے مبینہ گھر میں پڑی چوہے مار دوا کھالی جس کے کھاتے ہی 2 سالہ ایان اور 3سالہ احد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ سالہ زاہرہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ پرگاؤں میں کہرام مچ گیا جب 2 ننھے بچوں کے اکٹھے جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی دونوں کمسن بھائیوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

مزیدخبریں