پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی یونیورسٹیوں میں عدالتی احکامات کے باوجود وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔توہین عدالت درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن، صوبائی حکومت، سیکرہٹری قانون اور اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔