راولپنڈی: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید‘ ایک ملزم مارا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بگاں شیخاں میں پولیس پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر دی جب پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔محسن نقوی نے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں منشیات فروش کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن