ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے پر ضلعی حکومت گوجرانوالہ سے جواب طلب

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے اور اٹھائے گئے مال کی واپسی کی لیے درخواست پر ضلعی حکومت گوجرانوالہ اور پولیس سے  23 اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔ عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا بیٹا این اے 80 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کا ممبر قومی اسمبلی ہے، ضلعی حکومت نے 10 اکتوبر کو سٹیل میٹل کی فیکٹری بغیر قانونی جواز کے سیل کر دی، فیکٹری میں پولیس قابض ہو کر بیٹھی ہوئی ہے، سی آئی اے پولیس نے 15 اکتوبر کو گودام پر ریڈ کیا، پولیس گودام سے 10کروڑ روپے مالیت کے کمپریسر اٹھا کر لے گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن