عدالت نے الیکشن کمشن کو بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر حتمی کارروائی سے روک دیا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو حتمی کارروائی کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب کے لئے 13 دسمبر تک مہلت دیدی۔ پانچ رکنی فل بنچ میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن