سموگ تدارک، رپورٹ طلب، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت 

Oct 19, 2024

لاہور (خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹ25 اکتوبر کو طلب کر لی، عدالت نے ممبر جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی کہ شیخوپورہ میں کافی علاقے میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی گئی ہے،ان کے خلاف ایکشن لیں اور انہیں گرفتار بھی کریں۔ ممبر جوڈیشل کمشن نے بتایا طالبعلموں کو سکول بسوں میں آنا چاہیے اس سے ٹریفک کنٹرول ہوگی، عدالت نے کہا کہ سکول کے بچوں کو سخت جان بنائیں، ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایادو انڈسٹریل یونٹس کو دھواں چھوڑنے پر مسمار کردیا گیا۔ جس پر عدالت نے کہا درختوں کی کٹائی کو روکنے اور لوگوں کی آگاہی کے لئے اخبارات میں اشتہارات شائع کروائیں اور سوشل میڈیا کمپین چلائیں، ریچاج ویلز کے حوالے سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو سراہا ،فیصل آباد انڈسٹری ایریا پر محکمہ ماحولیات کی کارروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی،عدالت نے کہا کہ یہ مسلسل چلنے والی کاروائی ہے یہ چلتی رہنی چاہیے ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی تمام انڈسٹریل یونٹ کو چیک کیا جائے ، ایل ڈی اے کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کے پلان کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

مزیدخبریں