حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں،بیرسٹر سیف 

Oct 19, 2024

 پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پی کے خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکمراں عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف موثر رکاوٹ بن سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بغض بانی پی ٹی آئی میں حکمراں ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔بیرسٹرسیفنے کہاکہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے پارلیمان میں ہر قسم کا دبائو استعمال کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے۔خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار پیپلز پارٹی ن لیگ سے مل کر بھٹو نظریے کے خلاف جا رہی ہے۔

مزیدخبریں