شہدائے سانحہ کار ساز کی یاد میں ریلی ‘جیالوں نے جئے بھٹو زندہ کے نعرے لگائے

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے‘بھٹو اور بی بی کی شہادت کے باوجود پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے۔وہ اپنی رہائشگاہ کے باہر شہدائے سانحہ کار ساز کی یاد میں نکالی گئی ریلی ‘شمعیں روشن کرنے اور دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔دعائیہ تقریب میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے خصوصی طور پر شرکت کی‘ اس موقع پرچودھری ریاض‘عزیز ملک‘عامر نصیر بٹ‘اشرف خان‘راو خالد‘صداقت شیروانی‘پروین شیخ،رانا اشعر نثار،انجم بٹ،ڈاکٹر رفیق،نصیر احمد،ریاض جٹ،عمر ایاز سمیت درجنوں کارکن شریک تھے‘جیالوں نے نعرہ بھٹو‘جیے بھٹو ڑندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے۔سانحہ کار ساز بھٹو مخالف قوتوں کی کار ستانی ہوئی‘نادیدہ قوتوں نے محترمہ اور انکے ساتھیوں کو بم دھماکے میں شہید کرنے کی کوشش کی‘شہید رانی بینظیر بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی‘سانحہ کارساز اور لیاقت باغ کے شہداء کیلئے دعا گو ہیں۔اللہ تعالی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں جمہوریت پھلے پھولے گی۔راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی شہید بھٹو، شہید بی بی اور سانحہ کارساز کے شہداء کے مشن پر گامزن ہے۔ 17برس قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قافلے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن