کراچی(آئی این پی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سب کی مشاورت سے آئینی ترمیم ہوگی، کوئی جماعت اپنی مرضی کی تجاویز مسلط نہیں کرسکتی۔کراچی میں سعید غنی نے پیپلز پارٹی رہنماں کے ہمراہ شہدائے سانحہ کارساز کی قبروں پر حاضری دی، قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔