لاہور(نامہ نگار)رائیونڈ سٹی پولیس نے پیسوں کی خاطر 12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی ناکام بنا کر لڑکی کی والدہ اور شادی کے خواہشمند دولہے کو گرفتار کر لیا۔ رائیونڈ پولیس کو شریف نامی شہری نے 15 پرکال کی کہ اس کی والدہ اس کی 12سالہ بہن کی شادی پیسوں کے لالچ میں بڑی عمر کے مردہ کے ساتھ زبردستی کرا رہی ہے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زبردستی شادی کروانے والی والدہ اور شادی کے خواہشمند دولہا کو گرفتار کر کے بچی بھائی کے حوالے کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔