طویل مدتی پائیدار اور موسمیاتی لچکدار اقدامات کو آگے بڑھانا ناگزیر: رومینہ خورشید

اسلام آباد (خبرنگار) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی (پی سی سی اے) پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی لچک،  ماحولیاتی پائیداری اور کم کاربن میں کمی کے اہداف کے حصول کے لیے مختلف وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں کے درمیان تعاون اور تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم کی معاون برائے  موسمیاتی  تبدیلی  نے یہاں منعقدہ پی سی سی اے کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے طویل مدتی پائیدار اور موسمیاتی لچکدار اقدامات کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں خصوصاً زراعت، پانی اور توانائی میں تبدیلی کے سلسلہ میں ملک موجودہ اور مستقبل میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن