اپوزیشن سیاسی مفاد کیلئے عدم استحکام چاہتی ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا کامیاب اجلاس و کانفرنس کا انعقاد کرکے پوری دنیا کو اپنے پر امن معاشی ترقی کے ویژن کو واضح کردیا ہے۔ اس کاوش سے بیرونی دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا ہے اور مزید بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ پاکستان کا معاشی پروگرام بہترین نتائج برآمد کررہا ہے جس پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیاسی اختلافات کو ملکی مفادات پر قربان کرنا ہی اصل سیاست ہے۔ جو اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ملک میں عدم استحکام کو بڑھاوا دے رہی ہیں وہ کسی صورت ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن