ٹرانسپورٹ ڈھانچے کو وسیع تر اقتصادی ترقی کیلئے استعمال کیا جائے: احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) ٹرانسپورٹ کوریڈورز کو اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنے کے موضوع پر اجلاس  کی صدارت  احسن اقبال نے کی۔ احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے موجودہ ٹرانسپورٹ ڈھانچے کو وسیع تر اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے اور یہ کہ ملک کا مستقبل انہی کوریڈورز کو ترقی کے مراکز میں بدلنے میں مضمر ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا، ‘‘ہمارا وژن یہ ہے کہ ہم اپنے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی طاقت کو صنعتی ترقی، علاقائی انضمام اور پائیدار ترقی کے لیے استعمال کریں۔ یہ کوریڈورز صرف نقل و حمل کے راستے نہیں بلکہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے وسائل بنیں گے۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام، شہری منصوبہ بندی، سیاحت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن