لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ہے۔ساندہ کے علاقے ریواز گارڈن میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے،چور گھر سے16کروڑ23لاکھ 36 ہزار روپے کے زیورات اور 40لاکھ لیکر فرار ہو گئے۔مقدمہ کی مدعیہ نادیہ عمران کے مطابق تمام اہلخانہ گھر سے باہر تھے۔چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے۔گھر سے 575تولہ سونا، 150تولہ چاندی اور 40لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی مقدمہ کے مطابق میرا اور میری دو بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا۔میرے والدمحمد صدیق طالب‘ والدہ اور بہن مجھے ملنے کیلئے میرے گھر بحریہ ٹاؤن آئے۔اگلے روز وہ گھر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر میں سامان بکھرا پڑا ہے۔چور گھر کا صفایا کر گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے علاقے میں عتیق کے گھر سے 5 لاکھ19ہزار روپے ‘زیوارات،موبائل فون اور دیگر سامان،گلشن راوی کے علاقے میں مسعود‘ اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے ‘زیوارات اور موبائل فون،برکی میں توصیف سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد سے 30 ہزاراور موبائل فون،شادباغ میں حسیب سے 75 ہزار‘ موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں احمدسے 60 ہزار‘ موبائل فون،شادمان میں عامر سے 20 ہزار ‘ موبائل فون،گڑھی شاہو سے 15 ہزار ‘ موبائل لوٹ لیا اورفرارہوگئے ۔چوروں نے لیاقت آباد میں یعقوب کے گھر سے 3 لاکھ 78 ہزار روپے‘زیورات دیگر سامان چوری کر لیا ۔چوروں نے ماڈل ٹاؤن،جنوبی چھاؤنی اورجوہر ٹاؤن کے علاقوں میں سے تین گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن،اچھرہ،نواں کوٹ،راوی روڈ،کاہنہ،شاہدرہ، کوٹ لکھپت، سندر اور سبزہ زار کے علاقوں میں سے نو موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔