سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وفد کی 59ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت

Oct 19, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تین رکنی وفد نے، جس کی قیادت ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کر رہے تھے، 59ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع تھا "ہوا بازی کے مستقبل کی تشکیل: پائیدار، لچکدار، اور جامع"۔ کانفرنس، جس کی میزبانی فلپائن کے ڈی جی سی اے نے کی، 14 سے 18 اکتوبر 2024 تک سیبو میں ہوئی۔ کانفرنس کے دوران، پاکستانی وفد نے متعدد ضمنی میٹنگز کیں جس کا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں ریگولیٹری حکام کے ساتھ تعاون کو بڑھانا تھا۔ ان ملاقاتوں میں دوسری ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے CAA ملازمین کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے مواقع پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ پاکستان وفد نے ایوی ایشن سیفٹی اور ایئر نیویگیشن پر تین مباحثہ یا ڈسکشن پیپرز بھی پیش کیے۔

مزیدخبریں