بہاولنگر: یونیورسٹی میں طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار 

Oct 19, 2024

بہاولنگر (نیٹ نیوز) یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتار کر لیا گیا۔ طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ طالبہ کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات اور فحش ویڈیوز بھیجیں، ملزم نے ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر امتحان میں فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی بھی دی۔

مزیدخبریں