اسلام آباد (خبرنگار) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپوت یحیٰ سنوار پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے اور یہ صہیونی سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یحیٰ سنوار شہادت کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہوگئے۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ضرور ہے مگر فلسطینی عوام اور مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ خون کے آخری قطرے تک ہم فلسطینی عوام اور مجاہدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انشاء اللہ۔
عظیم سپوت یحیٰ سنوار پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت: فضل الرحمن
Oct 19, 2024